امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جورڈن کے جوتے تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت میں نیلام

12:58 PM, 13 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

نیو یارک :  امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جورڈن کے جوتے 2.2 ملین ڈالرز (63 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد) میں ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوگئے۔


غیر  ملکی رپورٹس کے مطابق باسکٹ بال لیجنڈ کے جوتے اب تک فروخت ہونے والے سب سے قیمتی جوتے بن گئے ہیں، ان  جوتوں پر مائیکل جورڈن کے   دستخط  موجود ہیں جس نے ان کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے ،نیلامی کے لیے فائن آرٹ کمپنی ’ سوتھبی ‘ نے 2 سے 4 ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔

سوتھبی کے اعلیٰ عہدیدار  کا کہنا ہے کہ جورڈن کی اشیاء کا ریکارڈ مالیت میں فروخت ہونا باسکٹ بال میں آج بھی انکی حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ باسکٹ بال سٹار   نے ان جوتوں کو 1997-98 میں شکاگو بلز کے ساتھ اپنے آخری چیمپئن شپ سیزن کے دوران پہنا تھا۔رپورٹس کے مطابق 2021 میں بھی لیجنڈ کھلاڑی کے جوتوں کا ایک جوڑا فروخت ہوا تھا جس کی قیمت 1.47 ملین ڈالر تھی۔اس کے علاوہ جورڈن کی 1998 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ہونے والے فائنل میں پہنی ہوئی جرسی بھی 2022 میں 10.1 ملین ڈالر میں نیلام ہوچکی ہے ۔ 

مزیدخبریں