چلتی ٹرین میں امریکی شہری کی نیم برہنہ نہاتے ہوے ویڈیو وائرل

11:16 AM, 13 Apr, 2023

نیویارک: نیویارک کی چلتی میٹرو ٹرین میں ایک امریکی شخص نے مسافروں کے سامنے نیم برہنہ ہوکر نہانا شروع کر دیا۔ 


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  شہری کو سوٹ کیس میں کھڑا ہوکر نہاتا دیکھ کر وہاں موجود کچھ مسافر اٹھ کر چلے گئے اور کچھ اس کی حرکت پر ہنستے رہے۔  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے اپنے سوٹ کیس کو کھولا اور اس میں کھڑا ہوگیا، سوٹ کیس میں بظاہر ایک ٹب ، پانی کی بوتل، صابن اور اسپنج بھی موجود تھا۔

تاہم شہری نے ٹب میں بوتل میں سے پانی نکالا اور پھر اسپنج جسم پر پھیرنے لگا، اس دوران اس نے سوٹ کیس میں سے صابن کی بوتل نکالی اور اسے جسم پر لگانا شروع کر دیا۔ ا س کے بعد اس شخص نے پانی سے جسم صاف کرتے ہوئے تولیہ کا استعمال کیا اور پھر  کپڑے پہننے لگ گیا۔

مزیدخبریں