وزیراعظم کا مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوگان ہسپتال کا دورہ

11:10 PM, 12 Apr, 2023

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر گڑھ کے رجب طیب اردوگان ہسپتال کا دورہ کیا۔

شہبازشریف نے ہسپتال میں موجودمریضوں سے علاج کےلئے فراہم کی جانیوالی ادویات ودیگر سہولیات کے بارے میں پوچھا اور مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم نے ہسپتال کے عملے سے بھی اقدامات کے حوالے سے دریافت کیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو  ہسپتال میں امراض قلب کے علاج کے لئے سرجری کی سہولت جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے ان کے آخری دور میں صحت کی یہ سہولت علاج معالجہ کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

مزیدخبریں