ہالی ووڈہدایتکارڈیکسٹر نے کنگ خان کی مشہورفلم کا سیکوئل بنانے کی خؤاہش ظاہر کردی   

11:05 AM, 13 Apr, 2023

ممبئی: معروف ہالی وڈ ہدایتکار ڈیکسٹر فلیچر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم (کل ہو نہ ہو) کا سیکوئل بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ 


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈیکسٹر فلیچر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ بالی وڈ فلم کی ہدایتکاری کرنا چاہیں گے؟ جس کا فوراً جواب دیتے ہوئے انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم 'کل ہو نہ ہو' کا سیکوئل بنانے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کل ہو نہ ہو 2 کی ہدایتکاری کرنا چاہوں گا، مجھے یہ کرنے میں مزہ آئے گا ، یہ ایک بہترین تجربہ ہوگا۔


 ہالی وڈ ہدایتکار ڈیکسٹر فلیچر جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم گھوسٹڈ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں