فوج کیخلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے :سابق سربراہ مرزا اسلم بیگ 

10:39 PM, 13 Apr, 2022

اسلام آباد:پاک فوج کے سابق سربراہ مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ  سوشل میڈیا  پر ان سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے ،فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے،جب تک اللہ نے زندگی دی ہے اس کی شان میں میرا دماغ ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے ۔

جنرل ( ر ) اسلم بیگ کی مبینہ جعلی آڈیو کے حقائق سامنے آگئے،سابق آرمی چیف نے اپنے بیان میں آڈیو کو جعلی اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش قرار دے دیا ،انہوں نے کہا  میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بیہودہ بیانات فری میڈیا پہ آ رہے ہیں، میں اسکی مذمت اور تردید کرتا ہوں ،فوج میری پہچان  اور میری شان ہے ۔

اسلم بیگ نے کہا اس کا ایک ایک سپاہی ،ایک ایک افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے۔  اس کے خلاف بات کرنا ، اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے لیے بداخلاقی تصور ہوتی ہے ۔ہماری فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے ۔فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو ۔اپنے پاک و صاف کردار اور عمل کو داغدار نہ بناؤ ۔ ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا ۔

مزیدخبریں