گورنر بلوچستان سید ظہورآغا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

10:22 PM, 13 Apr, 2022


کوئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہورآغا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ گورنر بلوچستان سید ظہوراحمدآغا کی جانب سے گورنر شپ کے عہدے استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کردیاگیاہے ۔

 گورنر نے کہا کہ میری خدمات ملک و قوم کے لیے ہمیشہ حاضر رہیں گی، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سید ظہور آغا گذشتہ سال 9 جولائی کو گورنر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے اور تقریبا 9 ماہ گورنر رہے۔

وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد کے پی کے اور سندھ کے گورنرز نے پہلے ہی استعفی دے د یا تھا۔

مزیدخبریں