عمران خان کو کیسے نکالا؟آصف زرداری نے’’ راز و نیاز ‘‘کی باتیں شیئر کر دیں 

08:36 PM, 13 Apr, 2022

لاہور:عمران خان کو کیسے نکالا؟ایک طرف جہاں لیٹر گیٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر واویلا مچا ہو ا ہے وہیں اب مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے اہم رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اتحادیوں کے ساتھ تین سال سے بات چیت چل رہی تھی شہباز شریف کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کیخلاف معاملات آج کے نہیں تین سال سے چل رہے تھے ،عمران خان کے اتحادیوں کی ہمارے ساتھ بات چیت تین سال سے جاری ہے ۔

آصف زرداری نے کہا حکومتی اتحادی جماعتوں کیساتھ پرانے تعلقات ہیں ان کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے جب اتحادیوں سے بات چیت مکمل ہوتی نظر آئی تو پھر شہباز شریف سے بھی اس سلسلے میں خفیہ ملاقاتیں ہوئیں جہاں سب معاملات کو حتمی شکل دی گئی اور میڈیا پر بعد میں منظر عام پر آیا ۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں بھی ہوئیں اور جب سب کچھ طے ہو گیا تو پھر عمران خان کو پتہ چلا کہ عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی اور آخر کار عمران کو نکال دیا۔

مزیدخبریں