کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ انکی منظور پشتین اور علی وزیر سے ایک خوش گوار ملاقات ہوئی ہے ،سب کیلئے مکالمہ ،جمہوریت اور ترقی پاکستان کے مسائل کے واحد حل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ منظور پشتین اور علی وزیر سے ایک خوش گوار ملاقات ہوئی،سب کے لئے مکالمہ، جمہوریت اور ترقی پاکستان کے مسائل کے واحد حل ہیں۔
Pleasure meeting @ManzoorPashteen & @Aliwazirna50 . Dialogue, democracy and development for all are the only solutions to Pakistans problems. pic.twitter.com/r5kjzJbiqB
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 13, 2022
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ضیاء گیا، مشرف گیا، سلیکٹڈ گیا، جئے بھٹو، ہم نے پاکستان کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ نبھادیا۔عوامی مارچ نے سلیکٹڈ راج سے آزادی کے حوالے سے تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضیاء گیا، مشرف گیا، سلیکٹڈ گیا، جئے بھٹو،ہم نے پاکستان کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ نبھادیا ہے۔عوامی مارچ نے سلیکٹڈ راج سے آزادی کے حوالے سے تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا انشاء اللہ عید کے بعد جن کارکنان نے اس سب کو ممکن بنایا، ان کی ستائش کے لئے تقریب منعقد ہوگی۔