لاہور:ق لیگ نے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات بحال کرنے کےفیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ق لیگ کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر الیکشن نہیں کروا سکتا ، ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد آچکی ہے ، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دلوایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ نے ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدالت جانے کا دوبارہ فیصلہ کر لیا ،ق لیگ کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر الیکشن نہیں کروا سکتا کیونکہ ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد آچکی ہے ۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بھی بڑا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے 16اپریل کو قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا سیشن جلدی بلانے کی استدعا مسترد کر دی گئی ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست نمٹا دی۔