ڈالر مزید سستا ہو گیا ،حیران کن کمی 

05:19 PM, 13 Apr, 2022

لاہور:حکومت بدلتے ہی ڈالر کی اُونچی اُڑان کی واپسی شروع ہو گئی ،روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ شروع ہو گیا ،انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مزید سستا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 181.82 پر  پربند ہوا، گزشتہ چار سیشنز میں ڈالر کی قیمت میں 6.48 کی کمی ہوئی ہے،ادھر ، اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی۔

اس وقت مارکیٹ میں  ڈالر 182.50 کے قریب فروخت ہو رہا ہے،اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا، مارکیٹ  کے 100 انڈیکس میں 241 پوائنٹس کا خسارہ رہا، انڈیکس  چھیالیس ہزار ایک سو پینسٹھ پر بند ہوا۔ 

مزیدخبریں