ریلوے بحران شدت اختیار کرگیا ،ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل 

04:43 PM, 13 Apr, 2022

ہمارے مطالبات پورے کرو ورنہ ٹرین آپریشن اس وقت  تک معطل رہے گا جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ،اس وقت پورے بنگلہ دیش میں ٹرین آپریشن معطل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت بنگلہ دیش میں ٹرین بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،ریلوے ورکرز کا کہنا ہے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک بنگلہ دیش میں ٹرین آپریشن معطل رہے گا۔

ریلورے ورکرز کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کے بڑھے ہوئے الائونسز کو لاگو نہیں کیا گیا نہ ہی ریٹائرڈ حضرات کیلئے کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے ۔

دوسری جانب وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں 19 اپریل کو وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کرینگے تاکہ مطالبات پر بات چیت کی جا سکے ۔

مزیدخبریں