طلبا کو سفری سہولت دینے کیلئے شہباز شریف کا بڑا اعلان

02:37 PM, 13 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: شہباز شریف نے وزیر اعظم کا عہدے سنبھالتے ہی سکول کے طلباء کو  سفری سہولت فراہم کرنے  کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اب طلباء کو لاہور کی  اورنج ٹرین میں  رعایتی پاس پر سفر کرنے کا موقع ملے گا،  اورنج ٹرین انتظامیہ طلبا کو مفت یا رعایتی سفری سہولیات مہیا کرنے پر غور کررہی ہے ، اورنج ٹرین بچوں کو اسکول چھوڑنے اور دوبارہ گھر چھوڑنے کیلئے استعمال کی جاسکے گی۔

  
 
سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ نے اسکول رہنماؤں سے تجاویز مانگ لیں، اس سلسلے میں اورنج ٹرین انتظامیہ جلد مختلف اسکولوں کے عہدیدران سے میٹنگ کرے گی۔اسکولز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بچوں کو اورنج ٹرین پر سفرکرنے کیلئے رعایتی پاس جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے.

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں بھی 10 فیصد کا اعلان کیا ہے ۔

مزیدخبریں