پاکستان چیلنجز سے ضرور نکلے گا، وزیراعظم کا آفریدی کو پیغام 

پاکستان چیلنجز سے ضرور نکلے گا، وزیراعظم کا آفریدی کو پیغام 

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی کی مبارکباد پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے ضرور نکلے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا تھا’شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23 واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامیہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔‘ 

اب وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مبارکباد دینے کیلئے بہت شکریہ آفریدی صاحب۔ انشاءاللہ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا۔ میرا فوری کام شدید مہنگائی کے مارے عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔‘

مصنف کے بارے میں