علیم خان نے حمزہ شہباز کیساتھ جھگڑے کی خبروں کو پرویز الٰہی کا پروپیگنڈا قرار دیدیا

علیم خان نے حمزہ شہباز کیساتھ جھگڑے کی خبروں کو پرویز الٰہی کا پروپیگنڈا قرار دیدیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ حکومتی امیدوار پرویز الٰہی شکست دیکھ کر پراپیگنڈا مہم پر آ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر علیم خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کیساتھ جھگڑے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ 
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ پرویز الٰہی صاحب کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے۔ ان کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر آ گئے ہیں۔ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کا رشتہ ہے۔ وہ میرے جھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہو گی۔‘ 


انہوں نے مزید لکھا ’ پرویز الٰہی صاحب کو چاہئے کہ اپنی شکست تسلیم کر لیں۔ الیکشن کے میدان میں آئیں۔ انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔‘ 

مصنف کے بارے میں