شہباز گل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف مقرر

01:27 PM, 13 Apr, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے شہباز گل کو  چیئر مین پی ٹی آئی  اور سابق وزیراعظم  عمران خان کا  چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے شہباز گل کے بطور چیف آف اسٹاف ٹو چیئرمین پی ٹی آئی تقرری کانوٹی فکیشن  بھی جاری کر دیا۔

 شہباز گل پی ٹی آئی کے چیئرمین آفس کے نگران ہونگے جبکہ وہ عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں، نقل و حرکت اور سیکیورٹی سے متعلق امور کی بھی نگرانی کریں گے۔

  

قبل ازیں عمران خان کے دیرینہ ساتھی مرحوم نعیم الحق اس عہدے پر فائز رہے  تاہم ان کے انتقال کے بعد عہدہ خالی رہا اور اب شہباز گل کو یہ عہدہ دے دیا گیا ہے۔ 

 شہباز گل کا کہنا تھا کہ مرحوم  نعیم الحق  کی پارٹی اور عمران خان کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، کوشش ہو گی  نعیم الحق صاحب کی طرح پارٹی اور عمران خان کی بے لوث خدمت کر سکوں ۔

مزیدخبریں