نیویارک: نامعلوم حملہ آور کی اسٹیشن میں فائرنگ، متعدد مسافر زخمی

08:52 AM, 13 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک : امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک زیر زمین’سب وے ‘ اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گیس ماسک پہنے  حملہ آور نے صبح ساڑھے آٹھ بجے زیرِ زمین ریلوے سٹیشن میں پہلے ایک سموک بم پھینکا، جس سے دھواں پھیل گیا اور پھر مسافروں پر اندھا دھند  فائرنگ شروع کر دی، نیویارک سٹی پولیس نے  مشتبہ ملزم کی شناخت 62 سالہ فیرینک جیمز کے نام سے کی ہے  جبکہ  عوام سے اسے ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

گولیاں لگنے اور بھگڈر کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔جائے وقوعہ کی سامنے آنیوالی تصاویر میں دھوئیں سے بھرے سٹیشن میں خون میں لت پت مسافروں کو فرش پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے تاہم پولیس کے مطابق  کسی بھی زخمی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے ۔

نیو یارک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی  تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آور کی تلاش کی جارہی ہے۔ جبکہ اب بھی اس حملے کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں