سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع

07:55 AM, 13 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف  توشہ خانہ سے’تحفے میں ملنے والا ہار‘ فروخت کرنے پر پہلی انکوائری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پہلی انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے توشہ خانہ میں موجود تحفہ میں ملنے والے ہار کی  فروخت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہار سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے ذریعے لاہور کے ایک جیولر کو  18 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔تاہم عمران خان کی جانب سے قومی خزانے میں چند لاکھ روپے ہی جمع کروائے گئے۔

حکام  کے مطابق  توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے تحائف حکومت کے بنائے ہوئے قواعد کے تحت ہی فروخت کیے جا سکتے ہیں تاہم اگر کوئی سربراہ مملکت چاہے تو وہ ملنے والے کسی بھی تحفے کو مخصوص رقم ادا کرکے اپنے پاس رکھ سکتا ہے تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کو  تحفے میں ملنے والا ہار 18 کروڑ میں فروخت ہوا جبکہ اس  کے عوض خزانے میں  چند لاکھ  روپے جمع کرائے گئے جو کہ غیر قانونی تھا۔

مزیدخبریں