وزیراعظم کے دورہ سندھ کا شیڈول جاری کردیا گیا

11:33 PM, 13 Apr, 2021

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کے دورہ سندھ کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان  16 اپریل کو سکھر اورکراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے،گورنرسندھ اور سردار ‏علی گوہر مہر ودیگر رہنما ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ‏ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سکھرمیں جی ڈی اےرہنماؤں سےبھی ملاقات کریں گے۔


وزیراعظم 16 اپریل کی دوپہر کراچی کےلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ ‏افطارڈنر میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم گورنرہاؤس میں مختصرقیام کےبعداسلام آبادروانہ ہوں ‏گے۔

مزیدخبریں