حب,فٹبال گراؤنڈ میں میچ کے دوران دھماکہ ، 7 افراد زخمی ہوگئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے الٰہ آباد کے فٹبال گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا میچ جاری تھا ۔ اچانک گراؤنڈ میں زورداردھماکہ ہوگیا جس سے ہر طرف افراتفری مچ گئی ۔
پولیس کے مطابق حب کے الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا۔دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں گورنمنٹ جام غلام قادراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فوری طور پر دھماکےکی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے علاقےکو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔