احد چیمہ کورہائی مل گئی

05:31 PM, 13 Apr, 2021

لاہور، ہائیکورٹ نے ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ضمانت پر رہا ‏کرنے کا حکم دے دیا ہے اور قرار دیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں چھوڑا ‏جاسکتا. ‏

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست ‏ضمانت پر سات صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

فیصلہ میں کہا گیا  کہ ملزم کو غیر معینہ عرصے کے لئے پراسیکیویشن کے رحم و کرم پر نہیں ‏چھوڑا جاسکتا. عدالت نے فیصلہ میں نشاندہی کی کہ ریفرنس کی سماعت 66 مرتبہ التواء کا شکار ‏ہوئی جس میں پراسیکیویشن نے 24 مرتبہ التواء کی استدعا کی. عدالت نے قرار دیا کہ احتساب ‏عدالت کے آرڈر شیٹ سے تاخیر کے زمہ دار دونوں فریق ہیں.‏

عدالت نے قرار دیا کہ غیر ضروری تاخیر پر عدالتی فیصلے موجود ہیں. اور عدالتی فیصلوں کی ‏نظیر میں تاخیر ضمانت کا بہترین جواز ہے. فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس میں تاخیر عدالتی ‏کاروائی درست عمل نہیں ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ احد چیمہ پچاس پچاس لاکھ کے دو مچلکے جمع  کرائیں.‏

مزیدخبریں