لاہور، ہائیکورٹ نے ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے اور قرار دیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں چھوڑا جاسکتا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سات صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
فیصلہ میں کہا گیا کہ ملزم کو غیر معینہ عرصے کے لئے پراسیکیویشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا. عدالت نے فیصلہ میں نشاندہی کی کہ ریفرنس کی سماعت 66 مرتبہ التواء کا شکار ہوئی جس میں پراسیکیویشن نے 24 مرتبہ التواء کی استدعا کی. عدالت نے قرار دیا کہ احتساب عدالت کے آرڈر شیٹ سے تاخیر کے زمہ دار دونوں فریق ہیں.
عدالت نے قرار دیا کہ غیر ضروری تاخیر پر عدالتی فیصلے موجود ہیں. اور عدالتی فیصلوں کی نظیر میں تاخیر ضمانت کا بہترین جواز ہے. فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس میں تاخیر عدالتی کاروائی درست عمل نہیں ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ احد چیمہ پچاس پچاس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرائیں.