اچی:نیت ٹھیک اور ارادے مضبوط ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے ۔ ایسا ہی کراچی میں خواجہ سراؤں نے کردکھایا جنہوں نے رزق حلال کی خاطر درزی کی دکان کھول لی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 35 سالہ خواجہ سرا جیا نے رزق حلال اور بااختیارزندگی گذارنے کے لئے کپڑے سینے کے کام کو منتخب کیا ۔ خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ خواتین مرد درزی کی بجائے ان سے کپڑے سلوانے میں آسانی محسوس کرتی ہیں ۔
خواجہ سرا جیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان سے قبل یہ دکان کھولی ہے اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو ان کا کام پسند آئے گا۔
جیا نے کہا کہ کپڑے سینے کا شعبہ مردوں نے سنبھال رکھا ہے، بعض خواتین مرد درزئیوں کے پاس جانے سے ہچکچاتی ہیں تو ایسی صورت میں خواتین ان کے پاس آکر آسانی محسوس کرتی ہیں ۔
جیا نے بتایا کہ انہیں سلائی کرنے کا خیال اس وقت آیا جب انہوں نے دیکھا کہ خواجہ سراؤں کو کپڑے سلوانے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔لہذا میں نے سوچا کہ اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنا چاہئے اور پھر میں نے دوسال لگا کر کپڑے سینا سیکھے اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اس شعبے میں کافی مہارت حاصل کرلی ہے ۔ اب یہ دکان کھول لی۔
جیا اب دوسرے خواجہ سراؤں کو بھی سلائی سکھاتی ہیں جیا کا خواب ہے کہ وہ اپنا ایک برانڈ بنائیں ۔