سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں نہیں کھلیں گی،نوٹیفکیشن جاری

04:37 PM, 13 Apr, 2021

کراچی ، محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے نیا نوٹیفیکشن جاری کردیا جس میں صوبے بھر میں نافذ پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔


کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک جاری رہیں گے جب کہ جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس میں آؤٹ ڈور سروس کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی، تفریحی پارکس، سینما، مزارات مکمل طور پر بند ہوں گے جب کہ شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات سماجی، سیاسی، ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مذہبی تقریبات پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ سرکاری اور نجی دفاتر میں پالیسی کے تحت اسٹاف کی حاضری 50 فیصد ہوگی

مزیدخبریں