برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد سے زائد اضافہ

02:21 PM, 13 Apr, 2021

اسلام آباد:رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران برطانیہ کو کی جانےوالی قومی برآمدات میں 14.59 فیصد اضافہ ہواہے۔  جولائی سے فروری  کے دوران  برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 1308.430 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ 1141.794 ملین ڈالر  تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 166.636 ملین ڈالر یعنی 14.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران بھی برآمدات میں 26.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فروری 2020 کے دوران برطانیہ کو 137.289 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ فروری 2021 کے دورن برامدات کی مالیت 173.120 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ دوسری جانب جنوری 2021 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں 3.77 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے اور برآمدات کا حجم 178.794 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 173.120 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں برطانیہ سے کی جانے ولی درآمدات 7.10 فیصد اضافہ سے 478.133 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 512.106 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

مزیدخبریں