بھکر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل کا سلسلہ شروع

بھکر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل کا سلسلہ شروع

بھکر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد میں رقوم کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہو گیا، ضلع میں 68 ہزار رجسٹرڈ افراد کیلئے 8 ادائیگی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھکر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈافردا کو رقوم کی ترسیل کا باقاعدہ سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ تحصیل بھکر اور دریاخان میں 3,3 ادائیگی مراکز جبکہ تحصیل منکیرہ اور کلورکوٹ میں 2,2 ادائیگی مراکز قائم کیے گیے ہیں جہاں 68 ہزار افراد میں رقوم کی تقسیم کی گئی ہے۔

مراکز میں کورونا ایس او پیز کو خاص طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پولیس، ریسکیو1122 اور ٹائیگر فورس کے جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آصف جہانگیر کا کہنا ہے کہ رقوم کی ادائیگی کیلئے شفاف طریقہ کار اپنایا جارہا ہے اور اگر کسی شخص کا کوئی بھی مسئلہ ہوا تو اس کو موقع پر ہی دور کیا جائے گا۔