جنوبی وزیر ستان: سیکورٹی فورسز نےخفیہ اطلاع پرجنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادے میں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا۔
نیو نیوز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن لدھا میں کیا ۔اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔جس سے ایک دہشت گرد پیرعرف اسدہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر2006 سے کالعدم تنظیم کاسرگرم رکن تھا ،ماراجانے والادہشت گرد سیکورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھا،حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد اسدنے شہریار محسود گروپ میں شامل ہوگیاتھا۔