جلالپوربھٹیاں رمضان بازار میں بچوں سے مشقت لی جانے لگی

10:49 AM, 13 Apr, 2021

جلال پور بھٹیاں( زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز ) رمضان بازار میں کم سن بچوں سے جبری مشقت لی جانے لگی ہے ،کم سن بچوں کو 50روپے کا لالچ دے کر آٹے کا ٹرک ان لوڈ  کرانے کی ویڈیو نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  جلالپور بھٹیاں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے شروع ہونے سے پہلے لگائے جانےو الے رمضان بازار میں کم سن بچوں سے مشقت لی جانے لگی ۔ 

 حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے جانے والے سستے رمضان بازار میں آٹا کے ٹھکیدار نے آٹے کا ٹرک ان لوڈ کرنے کے لیے معصوم بچوں کو مشقت پر لگا دیا ہے ۔ رمضان میں ضلع انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں بچوں سے مشقت لی گئی بچے کا کہنا تھا کہ مجھے ٹھیکدار نے کہا کہ آپ کو 50 روپے  دوں گا آپ دوسرے بچے کے ساتھ مل کر آٹا اتروا دو۔

شہریوں نے بچوں سے مشقت کروانے والے ٹھکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب رمضان بازار میں چینی کی قیمت 65روپے کلو رکھی گئی ،لیکن جب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی افسر آتا ہے تو ایک توڑا فوٹو سیشن کے لیے سیل کر دیا جاتا ہے۔

جبکہ رمضان بازار میں آنے والی چینی رمضان بازار کے اہلکار ہڑپ کر جاتے ہیں اور عام شہریوں کو ذلیل خوار کیا جاتا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں