بھارت کے انوکھے جیب کترے بندروں نےشہریوں کو پریشان کردیا

08:34 AM, 13 Apr, 2021

نئی دہلی : بھارتی دار الحکومت میں جیب کترے بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں تربیت یافتہ جیب کترے سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ بس سٹاپ پر موجود کئی شہریوں کی جیبیں کاٹ کر انہیں رقم سے محروم کرچکے ہیں ۔ 

پولیس کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں تین بندر شہریوں سے رقم چھیننے کی وارداتوں میں مصروف ہیں جو شہریوں کو جیب کاٹنے کی مہارت رکھتے ہیں ۔ 

ایک وکیل نے تھانے میں شکایت کرائی کہ رکشے میں ایک آدمی میرے ساتھ بیٹھا اور اس نے ایک بندرکو اگلی نشست جب کہ دوسرے کو میرے ساتھ بیٹھا دیا ، ان بندروں نے مہارت سے میرے بٹوے اور بیگ سے 6000 روپے نکال لیے ۔ 

بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اب تک دو افراد کو بندروں سمیت گرفتار کرچکی ہے ۔ بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ اور ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

دوران تفتیش ملزمات نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بندروں کو شہریوں کی جیبوں سے پرس نکالنے کی خصوصی تربیت دی تھی اور اب تک سینکڑوں لوگوں کی جیبوں کا صفایا کرچکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں