لاہور: حکومت پنجاب نے کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے دو ماہ کے دورانیہ پر مشتمل احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ، پنجاب بھر میں کوئی بھی مالک مکان لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کرایہ دار کو زبردستی اور غیر قانونی طور پر بے دخل نہیں کر سکے گا۔ واجبات کی وصولی کو بنیاد بنا کر اس وقت تک بے دخلی نہیں ہو سکے گی، جب تک اس ضمن میں موجود قانون کے مطابق کارروائی پوری نہیں ہو جاتی۔
کرائے کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کو بنیاد بنا کر مالک مکان/ لینڈ لارڈ اپنی جگہ خالی نہیں کروا سکے گا۔
احکامات پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا اور 60 یوم تک جاری رہے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔