اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا کا چیلنج پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش ہے۔اوورسیز پاکستانی صبر کا مظاہرہ کریں، ان کی مشکلات کا اندازہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزرا کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے ہر شعبے پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی اس وبا سے نمٹنے کیلئے کام کر رہی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہر کمیونٹی شدید متاثر ہوئی ہے، ہمیں تارکین وطن کی مشکلات کا بھی علم ہے۔ کورونا کا چیلنج پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش ہے۔ قوم کو کورونا سے مل کر لڑنا ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ کورونا کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں، پوری دنیا کا ہے۔ اوورسیز پاکستانی صبر کا مظاہرہ کریں، ان کی مشکلات کا اندازہ ہے۔