نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹیکس مراعات دینے کیلیے قانون سازی شروع

05:18 PM, 13 Apr, 2020

اسلام آباد: حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹیکس مراعات دینے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو مراعات کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی جا رہی ہیں اور اسٹیک ہولڈرز اپنی طرف سے بھی تجاویز بھجوا رہے ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تجاویز پر غور خوض کے بعد قانون بنایا جائے گا۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے 30 ارب روپے کا پیکج مختص کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اپریل میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کیا تھا اور بعدازاں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں