لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کے ہیڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکیٹو ثاقب شفیع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔
ثاقب شفیع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پرائمری ہیلتھ کیئر لیبارٹری سے اس ڈاکٹرکی رپورٹ منفی آئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔