اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ بیرون ممالک میں مقیم سب پاکستانی وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں پیسے ڈالیں ، کیوں ڈالیں، آپ کو ایک چیز سمجھاتا ہوں کہ ہمارے فنڈ کو آپ کے پیسے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام میںکہا کہ امریکہ جس کی 30کروڑ آبادی ہے اس نے 2200ارب ڈالرز کا ریلیف اپنے لوگوں کو دیا ہے ، پاکستان جس کی 22کروڑ آبادی ہے ہم نے اب تک جو ریلیف کے لئے جو ٹوٹل پیسہ جمع کیا ہے وہ آٹھ ا رب ڈالرز ہیں،جرمنی اور جاپان نے ایک ، ایک ہزار ارب ڈالرز کا ریلیف اپنے لوگوں کو دیا ہے اور ان کی پاکستان سے آدھی آبادی ہے۔
اس لئے میں چاہتا ہوں کہ سار ے بیرون ملک مقیم پاکستانی اس میں شرکت کریں اور اس ریلیف فنڈ میں پیسہ ڈالیںاور آپ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیرون ممالک میں مقیم اپنے سارے پاکستانیوں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت جو پاکستان پر کوروناکا اتنا بڑا عذاب آیا ہوا ہے جوساری دنیا میں آیا ہوا ہے اور کوروناکی وجہ ساری دنیا میں جو لاک ڈائون ہوا ہے اس کے جو اثرات ہیں اس سے بدقسمتی سے دنیا میں بھی لیکن ہمارے ملک میں جدھر پہلے ہی حالات اچھے نہیں تھے غربت بڑھ رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی یوتھ سے اپنی ٹائیگر فورس سے اور اپنے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے چندے سے انشاء اللہ اس کوروناکے خلاف جہاد میں کامیاب ہوں گے ۔