ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،ایک بچہ شہید ،4شہری زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،ایک بچہ شہید ،4شہری زخمی


راولپنڈی:  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوجیوں کی جانب سے سیز فائر معاہدے اور عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر جان بوجھ کر بار دھنیال رکھ  چکری  اور چیری کوٹ سیکٹرز میں سویلنز آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔

پاکستانی فوجیوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان کی جانب فائرنگ کی گئی ۔

بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاوں اور مارٹرز سے  بلا  شتعال  فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں  دھنیال سیکٹر کا رہائشی دو سالہ چھوٹا بچہ محمد حسیب  شہید ہو گیا ۔

جبکہ بارو رکھ چکری اور چیری کوٹ سیکٹرز میں ایک خاتون اور 72 سالہ بوڑھے سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔