کراچی: پاکستا ن سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھاگیا ۔ جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس320033 پر تھا اور 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
سٹاک مارکیٹ کاروبار نہ ہونے کے سبب انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس میں609 پوائنٹس کی کمی آ چکی تھی۔
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب صرف32,033.21 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 1,837,794,730 پاکستانی روپے رہی۔معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے سبب سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبارکا اختتام 196 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا تھا۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔
گزشتہ ایک ماہ سے سٹاک مارکیٹ بری طرح سے متاثر ہے اور انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران تقریبا 10 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔