ماہرہ خان نے غلطی سے کسی اور کا شعر مرزا غالب سے منسوب کر دیا

11:44 AM, 13 Apr, 2020

کراچی :اداکارہ ماہرہ خان نے غلطی سے کسی اور کا شعر مرزا غالب سے منسوب کر دیا جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ماہرہ خان لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آ رہی ہیں اور اپنی دلچسپ پوسٹس اور تصاویر سے اپنے چاہنے والوں کو محظوظ بھی کر رہی ہیں۔لیکن حال ہی میں ماہرہ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے غلطی سے کسی اور کے شعر کو مرزا غالب سے منسوب کر دیا۔

اداکارہ کی جانب سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ تو کر دیا گیا لیکن ٹوئٹر صارفین نے ماہرہ خان کو ان کی اس غلطی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے ماہرہ خان سے اپیل کی کہ پلیز مرزا غالب کے ساتھ یہ نہ کریں۔

ایک اور صارف نے ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے دیوانِ غالب کے نسخے سے یہ شعر کہیں بھی نہیں ملا، آپ بھی دیکھیں کہ کیا یہ غالب کا ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ میرا سر قلم کردو اگر یہ شعر غالب کا ہے تو۔محمد ارشد نے کہا کہ شعر تو مرزا غالب کا ہی ہے مگر یہ مرزا غالب پلمبر کا کام کرتا ہے اور شوقیہ شاعر ہے۔

مزیدخبریں