مشکل گھڑی میں بھی ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی سے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے ‘ ثنا

11:40 AM, 13 Apr, 2020

لاہور: اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت میں موت ہمارے سروں پر موجود ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ خود کو تبدیل کرنے کےلئے تیار نہیں،مشکل کی اس گھڑی میں بھی ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی کے ذریعے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے ۔ 

ثنا نے کہا کہ آج وہ حالات ہیں کہ ہمیں خد ا کی ذات سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنی چاہیے اور اپنے اندر مثبت تبدیلی لانی چاہیے لیکن بد قسمتی سے آج بھی ہم ذخیرہ اندوزی،خود ساختہ مہنگائی اور اس طرح کے اقدامات کو برائی سمجھتے ہی نہیں بلکہ حالات کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ بر قرا رہا تو ہماری دعائیں کیسی قبول ہوں گی اور ہمیں خدا کی ذات سے کیسے معافی مل سکے گی ۔

مزیدخبریں