نیب نے حمزہ شہباز کے ڈی جی نیب لاہور پر الزامات کومستردکر دیا

10:32 PM, 13 Apr, 2019

لاہور :نیب نے حمزہ شہباز کے ڈی جی نیب لاہور پر الزامات کومستردکر دیا ۔ ڈی جی نیب لاہورنےاپنی ڈگری سےمتعلق حمزہ شہبازسےکبھی کوئی بات نہیں کی۔ 

نیب اعلامیہ کے مطابق ، نیب نے حمزہ شہباز کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کےڈی جی نیب لاہور پر الزامات کومستردکرتےہیں۔ڈی جی نیب لاہورنےاپنی ڈگری سےمتعلق حمزہ شہبازسےکبھی کوئی بات نہیں کی ،ان کیڈگری کی ایچ ای سی پہلے ہی تصدیق کرائی جاچکی ہے اور ڈگری سےمتعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جاچکی ہے۔  

نیب اعلامیے کے مطابق ، حمزہ شہبازکےالزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچےکےمترادف ہیں، نیب کوحمزہ شہبازاورانکی فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کےٹھوس ثبوت ملےہیں حمزہ شہباز بےبنیاد،من گھڑت،لغوالزامات سےتحقیقات پراثراندازہونےکیلیےکوشاں ہیں حکومت کے نیب پردباؤکے الزام کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ 

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہےجو قانون کے مطابق فرائض انجام دیتا ہے نیب چادر اور چار دیواری اور خواتین کا احترام کرتا ہے شریف فیملی کی خواتین کوبلانےکامقصداسٹیٹ بینک کی شکایت پرتحقیقات کرناہے۔ 

مزیدخبریں