جویریہ شہباز کے گھر پر نیب کا چھاپہ، حمزہ شہباز میدان میں آگئے

06:46 PM, 13 Apr, 2019

لاہور:حمزہ شہباز نے اپنی بہن کو نیب نوٹس جاری ہونے کے ردعمل میں کہا ہے کہ   مہذب معاشرے میں بہن بیٹیوں کو ایسے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں جیسے آج نیب نے کیے ہیں۔ 

رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب عدالت نے  کہا کہ حمزہ شہباز بھرپور تعاون کررہے ہیں ، نیب نے3 گھنٹے پوچھ گچھ  کےبعد پھر کہا کہ آپ کو 16 کودوبارہ بلائیں گے، اب خبر آئی ہےکہ مجھے 15  اور 16 اپریل  کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کیا کسی مہذب معاشرے میں بہن بیٹیوں کو ایسے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں جیسے آج نیب نے کیے ہیں ،  اب میری بہنوں کو بھی طلبی کے نوٹس جاری ہو گئے  ہیں اب ایسی کیا بات آگئی ہے کہ نیب عدالت میں دیے گئے موقف سے ہٹ رہا ہے ، اچھنبےکی بات ہےکہ میری گاڑی کوڈی جی نیب کےدفتر کےباہر پارک کرایاجاتا ہے۔ 

حمزہ شہباز نے مزیدید کہا کہ بڑا حیران ہواجب کہا گیا کہ ڈی جی نیب لاہور مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور  دفتر کی دودھ پتی بہت پسند کی جاتی ہے ، کہا گیا کہ  نیب اور نیازی کا گٹھ جوڑ ہے مجھ پر بڑادباؤ ہے اس لیے آپ لوگوں کو طلب کرتا ہوں۔ 

مزیدخبریں