نیب ٹیم شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی

نیب ٹیم شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی
کیپشن: Image Source : Twitter Account

لاہور :حمزہ شہباز کے بعد نیب ٹیم نے شہباز شریف کے گھر بھی چھاپہ مار دیا ،اطلاعات کے مطابق نیب ٹیم اور پولیس نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیرا ﺅ کر لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پہنچ گئی ،متضاد اطلاعات کے مطابق نیب ٹیم نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیراﺅ کر لیا ،ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نیب اور پولیس شہباز شریف کے گھر پہنچ گئی اور پولیس نے گھیراﺅ کر لیا  سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ایسا سلوک صرف شریف خاندان کیساتھ ہی کیوں کیا جا رہا ہے ؟ پولیس کے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھاپہ سے قبل اطلاع دینی چاہیے تھی ۔

 

دوسری طرف نیب ٹیم نے تمام خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ نیب ٹیم نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیرا ﺅ نہیں کیا ،صرف سمن دینے گئی تھی،ایس پی ماڈل ٹاﺅن نے بھی اس بات کی تصدیق کی کے کسی قسم کی کوئی پولیس نفری شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نہیں بھیجی گئی۔