مکہ مکرمہ : سعودی عر ب کے اہم مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد کثیر تعداد میں جھینگروں نے شہر کا رخ کرلیا ہے ۔
جھینگروں سے چھٹکارے کے لیے سعودی میونسپیلیٹی حکام نے ہنگامی طور پر ٹیمیں بنا کر شہر بھر میں سپرے اور صفائی کا کام شروع کردیا ہے ۔ جھینگروں کی وجہ سے متعمرین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا۔
تاہم میونسپیلیٹی حکام کی بروقت کارروائی کے بعد شہر کے مخلتف علاقوں میں جھینگروں پر قابو پالیا گیا ہے ۔ میونیسپیلٹی حکام کا کہناہے کہ انہوں نے ان پر قابو پانے کے لیے متعددٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں جھینگروں اور ٹڈی دل کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے اور کسی بھی وقت حملہ آور ہو جاتی ہیں ۔