ریاض:الہفوف کا ابراہیم محل جسے ”ابراہیم کا قلعہ “ بھی کہا جاتا ہے 463برس سے جدید و قدیم فن تعمیر کے شاہکار کے طور پر سعودیوں اور غیر ملکیوں کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔ابراہیم محل 963ھ مطابق 1555ء کو16500مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا۔
یہ الاحساء کے قابل دید تاریخی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ ابراہیم محل متعدد عسکری تنصیبات پر مشتمل ہے۔ ابراہیم بن عفیصان نے اس کی تعمیر نو 1216ھ مطابق 1801ء میں کی تھی۔
بعض مورخین غلطی سے یہ محل انہی کے نام سے منسوب کئے ہوئے ہیں۔ ابراہیم محل الاحساء کے فن تعمیر کا منفرد شاہکار ہے۔ محل وقوع کے حوالے سے دنیا کی اہم تجارتی شاہراہ پر واقع ہے۔
ابراہیم محل سیاحوں کیلئے کھولا جاتا ہے جنھیں محل کے ایک ایک حصے میں جانے کی اجازت ہے۔ سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ ابراہیم محل کے تعارف اور اس کے نوادر سے رائے عامہ کو آگاہ کرنے کیلئے کانفرنسیں اور سیمینار کرتا رہتا ہے۔