کیمرون میں بوکو حرام کے حملے میں5 فوجی ہلاک

11:29 AM, 13 Apr, 2019

یوانڈے : کیمرون کے دوردراز کے شمالی علاقے میو موسکوٹا میں دہشت گرد گروپ بوکو حرام کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 5 فوجی ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس بدترین ی حملے میں 7 دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا ہسپتال میں علاج چل کیاجا رہا ہے۔

گذشتہ ہفتے سنیچر کو بوکو حرام کے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں مختلف ممالک کی مشترکہ ٹاسک فورس میں کیمرون کے5 فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔

گذشتہ پانچ سال سے زیادہ عرصہ میں دوردراز کے شمالی علاقے میں بوکو حرام دہشت گردوں نے 2000 سے زیادہ لوگوں کو مارا ہے۔

مزیدخبریں