مودی حکومت پر جعلی کرنسی بھارت منتقل کرنے کا الزام

10:26 AM, 13 Apr, 2019

نئی دہلی: ایک طرف بھارت میں انتخابات کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف مودی سرکار کے خلاف نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ کانگریس کے رہنما کپل سبل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مودی دورمیں ریزرو بینک کے ذریعے ایک مہم چلائی گئی جس میں ’را‘ کے لوگ بھی شامل تھے۔

کپیل سبل کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں 10 کھرب روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بیرون ملک چھاپے گئے جسے بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے بھارت منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے بھی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی مودی حکومت کا کرپشن میں ہاتھ بٹایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15 فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا تاہم نوٹ بندی ہندوستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کی جب کہ 26 افراد مخلتف دفتروں میں شامل کیے گئے جو انہیں رپورٹ دیتے تھے۔

کپل سبل نے بتایا کہ ٹرانزیکشن کے دوران کوئی محکمہ دخل اندازی نہیں کر سکتا تھا بلکہ دخل اندازی کرنے والوں کو دلی سے باس کا فون آ جاتا تھا اور انہیں جگہ چھوڑنی پڑتی تھی۔

کپیل سبل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا ساتھ اور مودی کا وکاس آپ نے دیکھ لیا ہے۔

کانگریس رہنما نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ کا جو پول کھولنا چاہتا ہے اسے انتہائی سفاکی سے ختم کر دیا جاتا ہے لیکن بھارتی میڈیا یہ نہیں دکھائے گا اگر دکھائے گا تو اوپر سے کال آ جائے گی۔

مزیدخبریں