ریاض:سعودی عرب کے منشیات کے بڑے سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
سمگلر کے قبضے سے سراغ رساں کتوں سمیت ایک شیر بھی برآمد ہوا ہے جو منشیات کی حفاظت پر مامور تھا۔ سعودی اخبار 24 کا کہناہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات سمیت مشین گن اور دیگر اسلحہ بھی ملا ہے ۔
ملزم نے منشیات کی حفاظت کے لیے سراغ رساں کتے اور شیر بھی رکھا ہوا تھا۔ سعودی صحافی سعود الشیبعانی نے سیب چیٹ پر اڈے پر چھاپے اور گرفتاری کی مکمل ویڈیو شئیر کی ہے ۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا دائر بڑھا دیا ہے ۔
ویڈیو دیکھیں