جنوبی وزیرستان، باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 6 افراد جاں بحق

09:24 AM, 13 Apr, 2019

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کی  تحصیل توحیلہ کے علاقہ زار میلی میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی یہ 6 خواتین باراتیوں کی گاڑی میں سوار تھیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

لیویز ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ 8 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزیدخبریں