صبا قمر نے سگریٹ سلگاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

08:50 PM, 13 Apr, 2018

کراچی: معروف پاکستانی ماڈل واداکارہ صبا قمر نے خواتین کی سگریٹ نوشی پر تنقید کرنیوالوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ مداح غم و غصے کا شکار ہو جائیں گے ،
اداکارہ نے فیس بک کے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سگریٹ سلگاتے ہوئے تصویر شیئر کی ۔ جس کے ساتھ کیپشن میں صبا قمر نے خواتین کی سگریٹ نوشی کے ناقدین کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ مرد پئیں تو واہ اور ہم پئیں تو ہا۔۔ تم کھاو تو چپس، ہم کھائیں تو آلو، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ سگریٹ نوشی سب کے لیے نقصان دہ ہے صرف خواتین کے لیے نہیں۔



واضح رہے صبا قمر کا خواتین کی سگریٹ نوشی پر یہ ردعمل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے سگریٹ پینے کے اسکینڈل سامنے آنے کے کچھ دن بعد آیا۔ ماہرہ خان کے اس اسکینڈل میں جہاں شوبز سے وابستہ افراد نے ماہرہ خان کی حمایت کی تو وہی سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کی سگریٹ نوشی کی مخالفت کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں