کراچی میں 12-12 گھنٹے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہریوں کا جینا محال

08:16 PM, 13 Apr, 2018

کراچی : کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ، شہریوں کا جینا محال ہوگیا ،12 ،12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لوڈ شیدنگ اور کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے خلاف جماعت اسلامی نے شہر کے 50 مختلف مقامات پر دھرنے دئیے ۔

کراچی میں گرمی کا راج ، اوپر سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب ، کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر دیا۔

12 سے 14 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ، دوسری جانب کے الیکٹرک کی اندھیر نگری کے خلاف سیاسی جماعتیں بھی میدان میں آ گئیں۔

جماعت اسلامی نے شہر کے 50 مختلف مقامات پر دھرنے دئیے ، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف 20 اپریل کو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب بجلی کی بندش پر ارباب اختیار میں سے کوئی بھی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔

مزیدخبریں