شاداب خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو شادی کی دلچسپ مبارکباد ، ٹینس کوئین کا جواب بھی آگیا

06:20 PM, 13 Apr, 2018

 لاہور: مایہ ناز  پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شادی کی آٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں جس پر پاکستانی کرکٹرز نے ٹوئٹر پر دلچسپ انداز میں مبارکباد دی جس کا ثانیہ نے بھی محبت سے جواب دیا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور آج ان کی شادی کو 8 سال مکمل ہو گئے جس پر دونوں ملکوں کے شائقین سمیت قومی ٹیم کے کرکٹرز نے بھی انہیں مبارکباد دی اور اس دوران چند دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔ 


باؤلر شاداب خان نے شعیب ملک کے ساتھ بائیک پر بیٹھنے والی تصویر شیئرکر کے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ بھابھی اس بائیک پر میری جگہ آپ کو ہونا چاہیے تھا۔شاداب کی اس ٹوئٹ پر ثانیہ مرزا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ شاداب آپ کو میری جگہ بیٹھنے کی بہت جلدی تھی۔



حسن علی نے شعیب اور ثانیہ کو فیورٹ جوڑا قرار دیا تو ٹینس اسٹار نے حسن علی کو پسندیدہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ جلد مزید ناشتے اور کھانے کھائیں گے۔


وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال اور لیگ اسپنر اسامہ میر سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی ثانیہ اور شعیب کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں