لاہور: مایہ ناز پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا شادی کی آٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں جس پر پاکستانی کرکٹرز نے ٹوئٹر پر دلچسپ انداز میں مبارکباد دی جس کا ثانیہ نے بھی محبت سے جواب دیا۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور آج ان کی شادی کو 8 سال مکمل ہو گئے جس پر دونوں ملکوں کے شائقین سمیت قومی ٹیم کے کرکٹرز نے بھی انہیں مبارکباد دی اور اس دوران چند دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔
Happy wedding anniversary @realshoaibmalik bhai and @MirzaSania bhabi. Bhabi you should be on that bike instead of me ???? pic.twitter.com/dOuc3gXTTe
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 12, 2018
باؤلر شاداب خان نے شعیب ملک کے ساتھ بائیک پر بیٹھنے والی تصویر شیئرکر کے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ بھابھی اس بائیک پر میری جگہ آپ کو ہونا چاہیے تھا۔شاداب کی اس ٹوئٹ پر ثانیہ مرزا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ شاداب آپ کو میری جگہ بیٹھنے کی بہت جلدی تھی۔
Hehe thank you Shadab... but you were in such a hurry to take my seat ????????♀️???? https://t.co/8IOxTfCvPl
— Sania Mirza (@MirzaSania) April 12, 2018
حسن علی نے شعیب اور ثانیہ کو فیورٹ جوڑا قرار دیا تو ٹینس اسٹار نے حسن علی کو پسندیدہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ جلد مزید ناشتے اور کھانے کھائیں گے۔
Love is everything, defines you as a couple. Most beautiful couple also my favt couple may Allah give you lots of happiness in your life stay blessed Happy 8th Anniversary! @realshoaibmalik ❤ @MirzaSania
— Hassan Ali (@RealHa55an) April 12, 2018
وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال اور لیگ اسپنر اسامہ میر سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی ثانیہ اور شعیب کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔